30

پاکستانی تاجر کو پہلی مرتبہ چائنا کا 5 سال کا ورکنگ ویزا جارین

بیجنگ۔چین کے صوبے ڑیجیانگ کے شہر یی وو کی انتظامیہ نے ایک پاکستانی تاجر اور 3 دیگر غیرملکیوں کو پہلی مرتبہ 5 سال کے لیے ورکنگ ویزا جاری کردیا۔محمد عارف اور افغانستان، اردن اور عراق کے 3 شہریوں پر مشتمل پہلے بیچ کو یی وو کی میونسپل پبلک سیکیورٹی بیورو کے ایگزٹ-انٹری ایڈمنسٹریشن آف بیورو کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کے تحت فرسٹ کلاس ورک پرمٹ دیا گیا۔

اس حوالے سے محمد عارف نے سرکاری خبررساں ادارے   کو بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ یی وو میں مقیم ہیں اور وہ پاکستان سے مختلف اشیا کو درآمد کرتے ہیں۔  مقامی حکومت نے 200 تاجروں کو 5 سال کام کا ویزا جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس پہلے بیچ کا تھے جس کو یی وو انتظامیہ نے پرمٹ جاری کیا۔واضح رہے کہ یی وو صارفین کا سامان خریدنے کے حوالے دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کا علاقہ 47 لاکھ اسکوائر میٹرز پر ہے۔

 یہاں 70 ہزار بوتھ ہیں اور مختلف اقسام کی 17 لاکھ اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ہر سال بیرون ملک سے 4 لاکھ سے زائد تاجر یی وو آتے ہیں جبکہ 100 ممالک اور علاقوں سے آئے 13 ہزار سے زائد اوورسیز تاجر اس شہر میں رہتے ہی۔