48

کابل میں امن سمجھوتے کو حتمی شکل دیئے جانے کی امید ہے ٗ زلمے خلیل

انقرہ۔امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہ راست امن مذاکرات رواں ہفتے قطر میں ہونگے۔ امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد اور طالبان ترجمان سہیل شاہین  نے کہا کہ بات چیت میں کابل میں امن سمجھوتے کو حتمی شکل دیئے جانے کی امید ہے۔

قطر کے درالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے غیرملکی  ٹی وی کو دیئے  گئے انٹرویو میں اس امید کا اظہار کیا کہ رواں ہفتے کے مذاکرات کے دوران امریکا سے امن سمجھوتہ ہوجائیگا۔

سہیل شاہین  نے کہا کہ امن سمجھوتے میں جنگ کا خاتمہ، افغان سرزمین سے غیرملکی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کو کسی اور ملک پر حملے کیلئے استعمال نہ کرنے کی شرائط شامل ہیں۔اس سے پہلے امریکی خصوصی صدارتی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر اور افغان ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں اس امید کا اظہار کیا کہ رواں ہفتے طالبان سے امن سجھوتہ طے پاجائے گا۔