37

مقبوضہ کشمیرمیں کاروائیوں میں مزید 2 نوجوان شہید

سرینگر ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید کر دیئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع شوپیان میں گھر گھر تلاشی آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔

 آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوج علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھی ۔