54

افغانستان میں پولیس چوکی کے قریب کار بم دھماکہ

کابل۔ افغانستان میں ایک پولیس چوکی پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے ضلع آباد ندر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیا ۔جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔

دریں اثناءطالبان ترجمان ذبیح اﷲ مجائد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملے میں دس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس چوکی مکمل طورپر تباہ ہوئی ہے ۔