48

امریکہ میں پہلی بار فلسطینی چیف جسٹس تعینات

واشنگٹن۔امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد شہری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جسٹس کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

 پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکہ میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔قبل ازیں فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب نے امریکی شہر ڈیٹرویٹ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر کانگرس کی رکنیت حاصل کی تھی