66

امریکہ کو پابندیاں عائد کرنے کا جنون ہے ٗ شمالی کوریا

پیانگ یانگ۔شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا ہمارے خلاف جارحانہ اقدامات پر بدست زد ہے، امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو ہر مسئلے کی دوا سمجھنا مضحکہ خیز ہے۔جمعرات کو اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سمیت 4ملکوں نے مشترکہ خط میں رکن ممالک سے مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

وفد نے کہا کہ امریکہ کوپابندیاں عائد کرنے کا جنون ہے اور واشنگٹن جزیرہ نما کوریا کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے،جس سے ہوشیار رہنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے حالیہ معاہدے کے باوجود جارحانہ اقدامات پر تْلا ہوا ہے۔ امریکہ کا پابندیوں کو ہر مسئلے کی دوا سمجھنا نہایت مضحکہ خیز ہے۔