ہر چیز کو استعمال کرنے کےکچھ طریقے ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان طریقوں کو مدنظر نہ رکھا جائے تو فائدہ بخش چیز بھی نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔
اسی طرح سیب کا سرکہ وزن گھٹانے، دماغی حالت کو بہتر بنانے اور دل کے لیے بہت مفید ہے، یوں کہا جائے کہ سیب کے سرکے کا استعمال خود کو صحت مند رکھنے کا ایک نسخہ ہے تاہم اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ ہماری صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
اپنی روز مرہ کی زندگی میں سیب کے سرکے کو استعمال کرنے والے ان باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔
سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اسے پانی میں ملا کر پیا جائے، کیونکہ سیب کے سرکے کو خالص استعمال کرنے سے معدے میں تیزابیت اور گلے کے لیے شدید نقصاندہ ہو سکتا ہے۔
اگر آپ سیب کے سرکے کو کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں تو اب اپنی اس عادت کو تبدیل کرلیجیئے۔
سیب کے سرکے کو کھانے سے 20 منٹ پہلے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ بہت معاون ثابت ہوگا جس سے نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
سیب کا سرکہ جہاں ہمارے جسم کی اندرونی صحت کو بہتر کرتا اسی طرح یہ چہرے پر لگایا جائے تو اس سے جلد خوبصورت اور تر و تازہ رہتی ہے لیکن تیزابی تاثیر رکھنے والے اس نسخے کو براہ راست چہرے پر لگایا جائے تو یہ چہرے کی جلد کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
اس لیے سیب کے سرکے کا استعمال کرنے والوں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے براہ راست چہرے پر لگانے کے بجائے پانی میں حل کر کے لگائیں، اس عمل سے نقصان سے بچاجاسکتا ہے۔