1042

یہ گرم مشروب ذیابیطس سے بچانے میں مددگار

اگر تو آپ کو ذیابیطس کے مرض یا بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے تو روزمرہ کی زندگی میں ایک مزیدار مشروب کو شامل کرنا اس سے بچا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

گوئس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز چائے ایسے کیمیکل سے بھرپور مشروب ہے جو کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ موٹاپے کی شکار خواتین میں سبز چائے اور ذیابیطس سے بچاﺅ کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دوا کے مقابلے میں سبز چائے بلڈ شوگر کی سطح کو زیادہ کرتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سبز چائے کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سبز چائے میں موجود اجزاءموٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل کلینیکل نوٹریشن میں شائع ہوئے۔