144

ہسپتالوں سے موٹر سائیکلیں چرانے والا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہسپتالوں میں تیمارداروں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزموں کے قبضے سے متعدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

ایس پی کینٹ وسیم ریا ض کو اطلاع ملی کہ ہسپتالوں میں تیمار داروں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا گروہ تھانہ ٹاؤن کی حدود میں موجود ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید اختر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے دو رکنی گروہ فیصل ولد اول زمان اور اسد ولد درویش ساکنان پلوسی کو گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں