64

دال اور سبزیوں کے کٹلٹس

اجزاء:
مونگ کی دھلی دال ایک پیالی 
آلو دو عدد درمیانے 
گاجر ایک عدد 
نمک حسب ذائقہ 
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ 
ہلدی آدھا چائے کا چمچ 
ہری مرچیں دو سے تین عدد 
پودینہ آدھی گٹھی 
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت 
انڈے دو عدد 
کوکنگ آئل حسب ضرورت 

ترکیب:

دال کو دھو کر دس منٹ کے لئے بگھو کر رکھ دیں، آلووں کو ابل کر چھیل لیں اور گاجر کو چھیل کر کش کر لیں ۔ پودینہ اور ہری مرچوں کو دھو کر باریک چوپ کر لیں۔ 
کش کی ہوئی گاجر کو پھیلے ہوئے فرایئنگ پین میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور درمیانی آنچ پر اس کا اپنا پانی خشک کر لیں ۔ چولہے سے اتار کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔ 
دال کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں ہلدی اور لال مرچیں ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیرابالیں کہ دال گل جائے لیکن کھلی کھلی رہے ۔ 
دال کو ٹھنڈی کر کے آلووں کے ساتھ میش کرلیں اور اس میں گاجر ، نمک ، ہری مرچیں اور پودینہڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس مکسچر کو حلوے کی طرح ٹرے میں لگا دیں۔ 
دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ۔ 


فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان کٹلٹس کو پھینٹے ہوئے انڈے میڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے سنہری فرائی کرلیں ۔