77

شاخ گوبھی اب سرطان کے خلاف بھی مؤثر ثابت

 شاخ گوبھی (بروکولی) کےلاتعداد فوائد کے متعلق پڑھ چکے ہیں اور اب اسی جادوئی سبزی میں ایک مرکب دریافت ہوا ہے جو کینسر کو روکنےمیں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

 رپورٹ میں بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے پروفیسر پیئر پاؤلو پینڈولفی نے ثابت کیا ہے کہ اگر بروکولی میں پائے جانے والے ایک مرکب سے ڈبلیو ڈبلیو پی ون جین کو ہدف بنایا جائے تو اس سے سرطانی رسولیوں کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے ۔ تجربہ گاہوں میں جب جانوروں پر اس کے تجربات کئے گئے تو اس سے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

’ ہم نے کینسر کی تشکیل کا ایک پیچیدہ راستہ دریافت کیا ہے اور اس میں شاخ گوبھی اور دیگر سبزیوں کے ایک اہم مرکب سے نہ صرف رسولی کو ختم کرنے کا راستہ معلوم کیا ہے بلکہ وہ نازک مقام ڈھونڈا ہے جسے نشانہ بناکر کینسر کو لگام دی جاسکتی ہے،‘ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ۔

یہ مرکب جب انسانی کینسر کے خلیات اور چوہوں پر آزمایا گیا تو معلوم معلوم ہوا کہ کینسر پھیلانے میں مدد دینے والا ایک جین ڈبلیو ڈبلیو پی ون بہت چالاکی سے ایک خاص اینزائم خارج کرکے کینسر سے لڑنے والے ایک اور جین پ ٹی ای این کو بھی بے اثر کرتا ہے تاکہ وہ آرام سے کینسر کی تباہی پھیلاسکے۔ ماہرین نے دیکھا کہ بروکولی میں موجود انڈول تھری کاربینول (آئی تھری سی ) نہ صرف پی ٹی ای این کو اپنا کام کرنے دیتے ہیں بلکہ ڈبلیو ڈبلیو پی ون کو بھی لگام ڈالتے ہیں۔