82

نیوزی لینڈ مساجد حملے پر فلم بنانے کا اعلان

کانز فلم فیسٹیول 2019 میں رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونے والے مسلح حملوں پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر نے کانز فیسٹیول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کا نام 'ہیلو برادر' رکھا جارہا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر نے ورائٹی میگزین کو بتایا کہ اس فیچر فلم کی کہانی افغانستان چھوڑ کر نیوزی لینڈ آنے والے پناہ گزینوں کے ایک خاندان پر مبنی ہے جو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہوئے حملوں میں پھنس جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں انسانیت پر حملہ ہوا اور ان کی ٹیم کے ممبران اس وقت نیوزی لینڈ میں متاثرین سے رابطے میں ہیں۔ پروڈیوسر کے مطابق اس فلم 'ہیلو برادر' کے ذریعے لوگ ایک دوسرے مزید بہتر انداز سے سمجھ سکیں گے۔