تربوز 1اور آدھا کپ
شوگر سیرپ 1-2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
تربوز کا جوس اجزاء:
تربوز کے پیس 1اور آدھا کپ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
شوگر سیرپ 1-2کھانے کے چمچ
کالا نمک 1-2چائے کے چمچ
بڑف کے ٹکڑے 1کپ
پانی حسبِ ضرورت
تربوز موجیتو اجزاء:
چوپڈ تربوز 1کپ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
پودینے کے پتے 7-8عدد
کالا نمک 1چائے کا چمچ
شوگر سیرپ 1-2کھانے کے چمچ
سوڈا واٹر 3چوتھائی کپ
توبوز سلش ترکیب:
تربوز کے چھلکے کاٹ کر اسے ٹکڑوں میں کاٹ کر دو سے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک بلینڈر میں تربوز، لیموں کا رس اور شوگر سیرپ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
تربوز کا جوس ترکیب:
ایک بلینڈر میں تربوز، لیموں کا رس، کالا نمک، شوگر سیرپ، بڑف کے ٹکڑے اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
تربوز موجیتو ترکیب:
ایک ہاون دستہ میں تربوز،لیموں کا رس اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیں۔
اب ایک گلا س میں تیار کیا ہوا موجیتو، کالا نمک، شوگر سیرپ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھراس میں لیموں اور سوڈا واٹر ڈال لیں۔