254

مٹن قورمہ

قورمہ مصالحہ مکسچر اجزاء:
سبز الائچی 7عدد 
کالی الائچی 3 عدد 
دارچینی 3عدد 
جویں 7عدد 
کالی مرچ 12عدد 
نمک حسبِ ذائقہ 
دیگی لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ 
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ 
جائفل 1چائے کا چمچ 
جاوتری 1کھانے کا چمچ 
دھنیا 2کھانے کے چمچ 
ذیرہ 2کھانے کے چمچ 
ہلدی 1چائے کا چمچ 
کڑی پتا 2عدد 
کالی الائچی 4عدد 
سبز الائچی 6عدد 
کالی مرچ 8عدد 
جویں 5عدد 
مٹن قورمہ اجزاء:
مٹن 700گرام 
قورمہ مصالحہ مکس 2کھانے کے چمچ 
پیاز پیسٹ 2اور آدھا کھانے کا چمچ 
کھانے کا تیل آدھا کپ 
نمک حسبِ ذائقہ

قورمہ مصالحہ بنانے کی ترکیب:
ایک گرینڈر میں سبز الائچی، کالی الائچی، کالی مرچ، دارچینی، جویں، نمک،دیگی لال مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈڑ، جائفل، جاوتری،دھنیا، سونف، ذیرہ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔ 
اب ایک باؤل میں گراؤنڈ مصالحہ، نمک، دیگی لال مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، تیز پت، لونگ، کالی مرچ، کالی الائچی اور سبز الائچی ڈال کر مکس کریں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل، ادرک لہسن پیسٹ اور مٹن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ 
اب اس میں نمک، دہی، قورمہ مصالحہ مکس اور پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر تیس منٹ کے لئے پکنے دیں۔ 
پھر اس میں براؤن پسا پیاز اور پانی ڈال کر مکس کرکے ڈھکن سے ڈھانپ کر دوسے تین منٹ کے لئے پکنے دیں۔ 
دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔ 

تیاری کا وقت :

20 منٹ

پکانے کا وقت :

30 منٹ

افراد :

افراد 4