90

خواتین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر گرفتار

 کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ 

کراچی کی سرجانی ٹاؤن پولیس نے خواتین کی نازیبا تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم ارشد ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہے جو علاج کے لیے آنے والی خواتین کو بے ہوش کر کے ان کی تصاویر لے کر انھیں بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو متعدد درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں تھیں۔ملزم کا کلینک سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں واقع ہے جب کہ اس کی ساتھی خاتون کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔