88

چینی سائنسدان تیل اور پانی کو الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے

 بیجنگ۔چینی سائنسدانوں نے تیل کی آلودگی  کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے نیا مواد تیار کرلیا ہے،جو تیل کی آلودگی پر قابو پانے اور اسے روکنے کیلئے  استعمال کیاجائیگا۔

اس سلسلے میں چینی سائنسدانوں نے ایک نیا بائیو مائی میٹک کولی پروفیلین فوم تیار کرلیا ہے،جو تیل کو پانی سے الگ کردے گا،تیل اور پانی کو الگ کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے،جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،چنانچہ چینی سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کرکے ایک ایسا فوم تیار کرلیا ہے،جو اس آلودگی کوختم کرسکتا ہے،ان سائنسدانوں کا تعلق ننگ بو انسٹی ٹیوٹ آف میٹریلز  ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے ہے، جو چینی اکیڈمی آف سائنس کے تحت کام کرتی ہے،اسی اکیڈمی نے نیا بائیو مائی میٹک کولی پروفیلین فوم کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔