65

ملک بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن 8مئی کو منایاجائیگا

اسلام آباد۔پاکستان سمیت دنیابھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن 8 مئی بروزبدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ،حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اینٹی تھیلیسیمیا ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، سندس فاﺅنڈیشن ، علی زیب بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر اور بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی بعض دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز ، ورکشاپس، کانفرنسز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا ۔

جبکہ اس موقع پر تھیلیسیمیاکے مرض کے بارے میں آگاہی و شعور پیداکرنے کی غرض سے مختلف بڑے شہروں میں خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی جن میں تھیلیسیمیاکے مرض کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، بروقت تشخیص ، علاج معالجہ ، حفاظتی و تدارکی اقدامات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں لوگوں کو روشناسی فراہم کی جائے گی۔