81

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو مانیٹرنگ افسر جاں بحق

باجوڑ۔خیبر پختونخواہ کا ضم شدہ ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے پولیو مانیٹرنگ افسر کو ابدی نیند سلادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ باجوڑ کے نواحی علاقے خشک دریا کے قریب پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پینتیس سالہ عبداللہ جان کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔ 

فائرنگ کے نتیجے میں پولیو مانیٹرنگ افسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔