134

فقیر آباد میں پارکنگ سٹینڈ مالکان کا سفاکانہ قتل

پشاور۔ تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے وحشیانہ تشدد کے بعد پارکنگ سٹینڈ مالکان کو ذبح کردیاگیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی مقتول ایس ایچ او تہکال کا بہنوئی تھا۔

پولیس کے مطابق منصف شاہ ولد امام شاہ ساکن نحقی داﺅدزئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے فقیر آباد پولیس کو بتایا کہ تھانے سے چند فرلانگ پراس کے بھائی بھائی سید نور محمد کا پارکنگ سٹینڈ اور سکریپ کا گودام ہے گزشتہ شب بھائی سکریپ گودام میں ٹھہر گیا تھا اور جب صبح آکرگودام کادروازہ کھٹکھٹایا تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا تاہم شک گزرنے پر جب میں دیوار پھلانگ کر اندر گیا تو سید نور محمد خون میں لت پر مردہ حالت میں پڑا تھا جسے نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دار آلہ سے ذبح کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سید نور محمد ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان کے بہنوئی تھے جن کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے اور مقدمہ درج کرملزمان کی تلاش کےلئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، اس ضمن میں جائے وقوعہ کے قریب واقع عمارات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جائے گی۔