اوپو نے سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
چین میں اوپو اے 9 کو پیش کیا گیا جس میں 6.53 انچ فل ایچ ڈی پلس واٹر ڈراپ ڈسپلے دیا گیا ہے جو تین مختلف رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔
اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔اس میں اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس سکس یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔
4020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اسکرین ٹو باڈی ریشو 90.7 فیصد ہے۔کمپنی کے مطابق اس میں گیم بوسٹ 2.0 گیم ایکسیلریشن انجن گیمنگ کے اچھے تجربے کے لیے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بیک پر موجود ہے۔جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس میں بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دی گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔
ان کیمروں میں نائٹ اسکیپ 2.0 کم روشنی میں فوٹوگرافی کے لیے دیا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی آر، بیوٹی موڈ اور اے آئی پروٹریٹ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔
یہ فون 30 اپریل کو چین میں 1799 یوآن (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔