100

عامر لیاقت برہان وانی کا کردار نبھائیں گے

معروف اینکر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جلد بڑے پردے پر دکھائی دینے والے ہیں اور اپنی پہلی فلم میں برہان مظفر وانی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر بنائی جانے والی بولی وڈ فلموں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل جاتی ہے، تاہم پاکستانی فلموں کو شاز و نادر ہی پذیرائی ملتی ہے۔

ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے ہی مسئلہ کشمیر چل رہا ہے جہاں بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے بھارتی نقطہ نظر دنیا تک پہنچ جاتا ہے لیکن پاکستانی نقطہ نظر نہیں پہنچ پاتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر کا دورہ کیا جہاں صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کشمیر کے لیے کیا سوچتے ہیں جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ بطور ایک فنکار ہمیں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لے کر آنا ہے۔

ہدایت کار نے اعلان کیا کہ وہ اس حوالے سے ایک فلم بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صاحب استتاعت کشمیریوں سے درخواست کی ہے وہ اس فلم میں سرمایہ کاری کریں اور ہم اس میں بغیر معاوضہ کام کریں گے۔

ایوب کھوسہ کا کہنا تھا ان فلم مکمل طور پر مسئلہ کشمیر پر مبنی ہوگی جس میں کسی بھی جگہ پر کمرشل زاویہ نہیں ہوگا۔

فلم کے کردار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایک ایسے کردار کو ڈالا جائے گا جس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور وہ کردار دنیا کو بتارہا کہ یہ کشمیر کتنا بڑا مسئلہ ہے۔

اسی پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ ان کی فلم برہان مظفر وانی پر ہوگی اور وانی کا کردار وہی ادا کریں گے۔