پشاور۔محکمہ انسداددہشت گردی پشاورنے حیات آباد فیزون میں واقع ایف سی کے پیکٹ نمبر7واقع نزدشاہ کس پرحملہ کرنے میں ملوث4دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاہے اورملزموں کوپوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے جہاں ان سے سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں محکمہ انسداددہشت گردی کے مطابق 20دسمبر2017ء کو نامعلوم دہشت گردوں نے شاہ کس علاقہ غیرکی جانب سے ایف سی کے پیکٹ نمبر7واقع نزدشاہ کس حیات آباد پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاجس سے سنتری پوسٹ اورچوکی کونقصان پہنچاتھا۔
ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرارہوگئے تھے محکمہ انسداددہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی تھی دوران تفتیش تفتیشی ٹیم نے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کاسراغ لگاکرچاردہشت گردوں امیررحمان ٗ محمد الطاف ٗ اخترعالم اورمحسن خان ساکنان شاہ کس جمرود خیبرایجنسی کوفیزون انڈسٹریل سٹیٹ روڈ حیات آباد پشاورسے گرفتارکرلیاجنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔
489