74

چین میں 20 ہزار سے زائد سمندری حیات کی حنوط شدہ باقیات دریافت

بیجنگ: صوبے ہوبیئی کے ساحلی علاقے سے مختلف اقسام کی سمندری حیات کی 20 ہزار سے زائد حنوظ شدہ باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

چین کے سائنس دانوں کے مطابق سمندری حیات کی باقیات 518 ملین سال پرانی ہیں اور دنیا میں شاید ہی اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی علاقے سے ملی ہوں۔ ان میں سمندی حیات کے اعضاء جیسے جلد، آنکھیں اور اندرونی اعضاء شامل ہیں جب کہ سالم سمندری حیات بھی دریافت ہوئی ہیں۔

China 7

اس دریافت کی سب سے خاص بات کچھ ایسی سمندری حیات کا ملنا ہے جن کا اس سے قبل کہیں تذکرہ نہیں ملتا، یہ سائنس کے لیے بالکل نیا تجربہ ہے جس سے سمندری حیات کے ارتقاء اور اس سے جڑے نظریات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ان باقیات پر ریسرچ سے سمندری حیات سے متعلق نظریات میں انقلابی تبدیلی کی امید ہے۔

China 6

سائنس دان ان ساحلی علاقوں سے ملنے والی باقیات میں سے اب تک محض 4 ہزار351 باقیات کا مطالعہ کرپائے ہیں۔ان باقیات میں زیادہ تر جیلی فش، کیکڑے، گھونگھے، سینپیاں اوردیگر چھوٹے اجسام والی سمندری حیات شامل ہیں اور کچھ تو پہلی بار دنیا کے سامنے آئی ہیں۔

China 2

دنیا بھر کے ماہرین آثار قدیمہ، ماہرین حیوانیات اور ماہرین سمندری حیات چین پہنچ گئے ہیں اور عین ممکن ہے ساحلی علاقے سے ملنے والی نئی قسم کی سمندری حیات کو بیرون ملک ریسرچ کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

 مزید تصاویر 

China 8

China 3

China 5

China 4

China 9