اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے نے ملک میں انقلاب برپا کردیا ہے‘ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے‘ نوجوان طبقے کو آئی ٹی کے شعبے میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ‘ منصوبے سے خیبر ایجنسی‘ مہمند ایجنسی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مستفید ہونگے۔ جمعہ کو یہاں قبائلی علاقوں میں پائیدار ترقی کے لئے براڈ بینڈ کی فراہمی کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب ہوئی منعقدہوئی ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی تھے۔ منصوبے کا مقصد ٹیلی کام کی ترقی سے ملک کے تمام حصوں کو مستفید کرنا ہے۔ منصوبے سے خیبر ایجنسی‘ مہمند ایجنسی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مستفید ہونگے۔ پائیدار ترقی کے لئے یو ایس ایف ملک بھر میں خدمات فراہم کررہا ہے۔ منصوبے کے تحت ملک کے 5896 دیہات کو براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے نے ملک میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔
نوجوان طبقے کو آئی ٹی کے شعبے میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے حکومت ملک بھر میں براڈ ب ینڈ کی ارزاں سہولت فراہم کررہی ہے براڈ بینڈ سے ای کامرس‘ موبائل بینکنگ سمیت تمام فوائد میسر ہونگے۔
247