204

فیس بُک کے متبادل نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان

انٹرنیٹ انٹرپرینوئر کم ڈاٹ کی جانب سے فیس بک کے متبادل کے طور پر ایک نیا سوشل نیٹ ورک منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کم ڈاٹ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ریاست کے سازشی عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کچھ بہتر کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے اس نئی ویب سائٹ کے لیے ٹوئٹ کرتے ہوئے سی آئی  اے کے نمائندے، وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اور جرمن ہیکر ایسو سی ایشن کو اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

مسٹر ڈاٹ کام کو نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی اور فراڈ کے مقدمے کا سامنا ہے اور کیوی حکام کی جانب سے امریکا سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ متبادل پلیٹ فارم میں حقیقی پرائیوسی پروٹیکشن اور زیرو سیسنر شپ ہو گی۔ 

کم ڈاٹ نے ٹوئٹر پر ایک پول کا انعقاد بھی کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے 732,000 فالورز سے ٹوئٹر کے  ہونے کے بارے میں سوال کیا۔ پول میں 89 فیصد فالورز نے ہاں میں جواب دیا۔

سرے یونیورسٹی کے سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ پرہفیسر ایلن ووڈ ورڈ نے کہا کہ مسئلہ یقین کا ہے۔ کیا آپ کم ڈاٹ کام اور جولیان اسانج پر ٹوئٹر اور فیس بُک چلانے والوں سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں؟

تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھا ہے اور فیس بک اور ٹوئٹر نے حال ہی میں کچھ سبق سیکھے ہیں اور نئے آنے والے میڈیا کو بھی اسی طرح سیکھنا پڑے گا۔