282

سام سنگ ہاتھ پڑھنے والا فون تیار کرے گا

واشنگٹن: سام سنگ نے ارادہ ظاہر کیا ہےکہ وہ ایسے اسمارٹ فون پر کام کررہا ہے جو انسانی ہتھیلی کو پڑھ سکے گا اوراسے بطور پاس ورڈ استعمال کرے گا۔

سام سنگ نے اس ضمن میں ایک پیٹنٹ کی درخواست دائر کی ہے جو آپ کے ہاتھوں کی لکیروں کو پڑھ سکے گی تاہم سام سنگ نے کہا ہے کہ یہ روایتی فنگر پرنٹ (نشاناتِ انگشت) اور چہرے کی شناخت یعنی فیس ریکگنیشن جیسے بایومیٹرک نظام کی جگہ نہیں لے گی اور سام سنگ نے ان دونوں طریقوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

شاید سام سنگ اسے ہتھیلیوں کے نشانات کے ساتھ اپنے اسمارٹ فون کو مزید محفوظ بنانا چاہتا ہے۔ ایک اور تجزیہ کار کے مطابق سام سنگ مستقبل کے اسمارٹ فون میں ہتھیلی کو بطور پاس ورڈ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اگرچہ سیکیورٹی سوالات کے جوابات بھی یہ کام کرسکتے ہیں لیکن ان سوالات کے جوابات جاننے والا آپ کے فون تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس ایجاد کے ذریعے سام سنگ کا فون آپ کے ہاتھوں کی لکیروں کو نوٹ کرکے انہیں بطور الفاظ یا پاس ورڈ استعمال کرسکے گا۔

وجہ کچھ بھی ہو، سام سنگ فون سیکیورٹی کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اس کےلیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے۔ تاہم ضروری نہیں کہ پیٹنٹ ملنے کے بعد سام سنگ فوری طور پر اسے فون بھی استعمال بھی کرے بلکہ شاید اس میں کئی برس لگ جائیں۔