369

بارود پشاور منتقل کرنیوالے دہشت گرد گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے مہمند ایجنسی سے بارودپشاور منتقل کرنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکرکے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا بی ڈی یو نے پانچ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کرکے دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ مہمند ایجنسی سے دو دہشتگرد بارود مواد پشاور منتقل کررہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے خراسان کیمپ ہریانہ روڈ پر دونوں دہشتگردوں امین جان ولد محمد عالم سکنہ فتوعبدالرحیمہ اورمحمد عمران ولد گل شاہ سکنہ ورسک قلعہ کو پانچ کلو گرام بارودی مواد سمیت گرفتار کرکے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔