314

برن اینڈ ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے 647ملین کا معاہدہ

پشاور۔صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق صوبے کے پہلے برن اینڈ ٹراما سنٹر کی بروقت تعمیرنو کا عمل تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں سنٹر کے سول ورکس کے لیے پی ڈی ایم اے ،پا رسا اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے درمیان 647 ملین کا معاہد ہ طے پا گیا ہے۔ معاہد ہ کے تحت سول ورکس میں KVA 630 کا ٹراسفامر ، سنٹرل ائرکنڈیشز نگ سسٹم،1250 کے وی کے دو بیک اپ جنریٹز ، گرڈ سے ڈائر یکٹ بجلی کی ترسیل، ٹیوب ویل، میڈیکل گیس سسٹم، لفٹ ، باؤنڈری وال ، سوئی گیس لائنز کی تنصیب عمل میں لائی جا ئے گی ۔

فنڈز کی ترسیل حکومت خیبر پختو نخو ا اوریو ایس ایڈ کے طے کردہ واضع طریقہ کا ر کے تحت عمل میں لائی جا ئے گی معاہد ہ پر ڈی جی پی ڈی ایم اے پا رسا محمد خالداور یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ،مشن ٹو پا کستان، جری بیسن نے دستخط کئے اس موقع پر یو ایس ایڈ (کے پی آر پی) کے پروگرام منیجر ، پروگرام منیجر پارسا ، پروگرام ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدہ داروں بھی مو جودتھے۔