249

جسم پرتل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں

مرد ہوں یا خواتین، ان کے چہرے یا جسم پرموجود تل انہیں پسند ہوتے ہیں جبکہ بعض افراد کوتل پسند ہی نہیں آتے۔

تل بھی آپ کی شخصیت کے رازدار ہیں۔ (فوٹو: فائل)

تاہم جسم کے مختلف حصوں پرموجود تل بھی آپ کی شخصیت کے بارے میں کچھ دلچسپ اور تلخ حقائق بتاتے ہیں۔

  • گردن پردن

وہ افراد جن کی گردن پر تل ہوتا ہے، وہ بہت مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی اسی شخصیت کے باعث دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواسکتے ہیں۔

  • انگلی پرتل

وہ افراد جن کی کسی انگلی پر تل ہوتا ہے وہ اپنی زندگی کی شروعات میں خاصی پریشانیوں کا سامنا کرسکتے ہیں جب کہ وہ مختلف پریشانیوں سے تنگ بھی آجاتے ہیں تاہم کچھ عرصے بات وہ مالا مال بھی ہوجاتے ہیں۔

  • بازو پرتل

وہ افراد جن کے کسی بازو پر تل ہوتا ہے وہ بہت اچھے فیصلہ ساز ہوتے ہیں اور بری صورتحال میں صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

  • کان کی لوپرتل

وہ افراد جن کے کان کی لو پر تل ہوتا ہے، وہ لوگ اعتبار کے قابل ہوتے ہیں جب کہ وہ ہمدرد بھی ہوتے ہیں۔

  • بھنؤوں پرتل

وہ افراد جن کی بھنؤوں پر تل ہوتا ہے وہ شروع سے ہی ایک لیڈر کی مانند ہوتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔

  • ناک پرتل

ایسے افراد جن کے ناک پر تل ہوتا ہے وہ عام طور پر غصے والے ہوتے ہیں جب کہ وہ خود غرضی اور انا پرستی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

  • منہ/ چہرے پرتل

وہ افراد جن کے چہرے پر تل ہوتا ہے وہ بہت زیادہ خود اعتماد ہوتے ہیں اور خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔

  • گال پرتل

گال پر تل والے لوگ بہت حساس اور شرمیلے ہوتے ہیں۔

  • سینے پر تل

ایسے افراد جن کے سینے پر تل ہوتا ہے تو وہ عیش و آرام کی زندگی گزارتے ہیں جب کہ وہ طبیعت میں بہت زیادہ سست واقع ہوتے ہیں۔

  •  کندھے پرتل

وہ افراد جن کے کندھے پر تل ہوتا ہے، وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں جب کہ زندگی میں پیش آنے والے نامساعد حالات کا سامنا بھی وہ بخوبی کرتے ہیں۔

  • ہونٹوں پر تل

ایسے افراد جن کے ہونٹوں پر تل ہوتا ہے وہ سب کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں جب کہ وہ آرٹ میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔