110

بھارتی پائلٹ کی واپسی کے بعد بالی ووڈ اداکاروں نے اپنی اوقات دکھادی

بھارتی پائلٹ کی پاک فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جہاں بالی ووڈ اداکاراپنے پائلٹ کی واپسی کے لیے گڑگڑانے لگے تھے وہیں اب انہوں نے ابھی نندن کی واپسی کے بعد دوبارہ اپنی اوقات دکھادی ہے۔

بھارت کی دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کے بعد نا صرف بھارتی فضائیہ کے دوطیارے مارگرائے تھے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی پکڑلیاتھا۔ ابھی نندن کے پکڑے جانے کے بعد جنگ کا شور مچانے والے بھارتی اداکاروں کا سارا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا اور وہ اپنے پائلٹ کی بحفاظت واپسی کے لیے دہائیاں دینے لگے تھے۔

پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت گزشتہ روز ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیے جانے کے بعد بالی ووڈ اداکاروں نے ایک بار پھر اپنی اوقات دکھاتے ہوئے تیوریاں چڑھالیں اور اپنے ناکام اور ہارے ہوئے پائلٹ کو ہیرو بنا کر پیش کرنے لگے۔

بالی ووڈ کنگ کے نام سے جانے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جو اس ساری صورتحال پر خاموش رہے، کل اچانک بول پڑے اورابھی نندن کی واپسی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گھر جانے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوتا، گھر کا مطلب ہوتا ہےمحبت، امید اورخواب، ابھی نندن تمہاری بہادری نے ہمیں مضبوط بنایا ہے۔

تاہم شاہ رخ خان یہ بھول گئے کہ ان کا پائلٹ جنگ جیت کر نہیں بلکہ جنگ ہار کر واپس جارہا ہےوہ ہیرو نہیں ہے کیونکہ گزشتہ روزبارڈر پر ’ہیرو‘ کے استقبال میں نا تو کسی نے ابھی نندن کو ہار پہنائے نا پھول برسائے اور نا ہی سلیوٹ کیاجب کہ ابھی  نندن کے ساتھ  بھارتیوں کے رویے سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ وہ کسی ہیرو کو نہیں بلکہ بے عزتی کروانے والے قیدی کو لے کر جارہے ہیں۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Shah Rukh Khan@iamsrk

There is no better feeling than Coming back Home, for home is the place of love, hope & dreams. Ur bravery makes us stronger. Eternally grateful.

83.5K

3:41 PM - Mar 1, 2019

16.8K people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی انسٹاگرام پرپائلٹ ابھی نندن کی گھر واپسی کو خوش آمدید کہا اور انہیں حقیقی ہیرو قراردیا لیکن شلپا بخوبی یہ بات جانتی ہیں کہ ابھی نندن کوئی ہیرو نہیں بلکہ اپنے مشن میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد انہیں پاکستان نے بھارت کے حوالے کیا اسی لیے شلپا شیٹھی نے اپنی پوسٹ پر تبصرے والا آپشن ہی بند کردیا تاکہ لوگ انہیں حقیقت سے روشناس نا کراسکیں۔

 

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تو منافقت کی انتہا کرتے ہوئے اپنے ناکام پائلٹ کو حقیقی ہیرو کہا اور کہا میں تمہارے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ جس کے جواب میں ارضا خان نامی صارف نے کہا’’اصل ہیرو عمران خان ہیں‘‘ جنہوں نے آپ کے پائلٹ کو واپس بھیجاہے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا عجیب  پاگل لوگ ہیں جس آدمی نے پورے بھارت کی بے عزتی کروائی اس کو ہیرو مان رہے ہیں بہت شرم کی بات ہے۔

Real Hero. I bow down to you. Jai Hind