162

کوریا میں راہ گیروں کی جان بچانے والی سڑک تیار

جنوبی کوریا: کوریا کے ماہرین نے رات کے وقت سڑک عبور کرنےوالا ایک نظام وضع کی ہے جو ایک جانب تو راہگیروں کی رہنمائی کرتا ہے تو دوسری جانب ڈرائیوروں کو اس امر سے خبردار کرتا ہے کہ کوئی سڑک عبور کررہا ہے۔

اس کے لیے ایک جانب تو ایپ بنائی گئی ہے، دوم روڈ پر ہلکی روشنی کی ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں اور سوم برقی حرارتی کیمرے  بھی نصب کئے گیے ہیں۔ کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سِول انجینیئرنگ اینڈ بلڈنگ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے یہ نظام تیار کیا ہے۔ اس میں تھرمل (حرارت محسوس کرنے والے) کیمرے کی مدد سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ رات کے وقت کوئی سڑک عبور کررہا ہے۔ جیسے ہی کو روڈ عبور کرنے کی کوشش کرتا ہے تو سڑک عبور کرنے کی سیدھ میں ایل ای ڈی روشن ہوجاتی ہے۔

اس کے لیے سڑک عبور کرنے کی جگہ یا زیبرا کراسنگ پر ایل ای ڈی روشن ہوجاتی ہیں جو ڈرائیور کی نگاہوں کو متاثر نہیں کرتیں اور دیکھنے والوں کو 50 میٹر دور سے نظر آجاتی ہیں۔ جیسے ہی ڈرائیور 30 میٹر دور ہوتا ہے زمین پر لگی بتیاں جلنے بجھنے لگتی ہیں اور ساتھ  ہی ایک برقی اشارہ بھی روشن ہوجاتا ہے جو ایل ای ڈی نظرانداز کرنے کی صورت میں بھی نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب پیدل افراد کو یہ روڈ تین طریقوں سے خبردار کرتا ہے۔ اگر گاڑی کی رفتار دس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو تو یہ ایک الیکٹرانک بورڈ سے عبور کرنے والے کو خبردار کرتا ہے۔ دوم یہ الارم بھی جاتا ہے اور راہگیر کی ایپ میں تھرتھراہٹ شروع ہوجاتی ہے۔

تجرباتی طور پر اسے 1000 کاروں کے لیے آزمایا گیا تو 84 فیصد ڈرائیور محتاط ہوکر آہستہ ہوگئے۔ اس لحاظ سے یہ نظام بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے ۔