233

بغیر نسخے آنکھوں کی ادویات کی فروخت پر پابندی

پشاور۔محکمہ صحت نے بغیر ڈاکٹری نسخے کے آنکھوں کے امراض کی ادویات خصوصاً آئی ڈراپس کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب کیمسٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

صوبے بھر کے ڈرگ انسپکٹروں کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ماہر امراض چشم کے نسخے کے بغیر کیمسٹ آئی ڈراپس اور آنکھوں کی دیگر ادویات فروخت کرتے ہیں جس کے باعث بچوں اور نوجوانوں میں آنکھو ں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا آئندہ سے کسی بھی کیمسٹ نے ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فروخت کیں تو ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیئے جائیں ۔