149

فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کو آسکرلائبریری میں شامل کرنے کا فیصلہ

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور انیل کپور کی فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کو آسکرلائبریری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اکیڈمی آف موشنز پکچرز آرٹس اینڈ سائنس (اے ایم پی اے ایس) ہم جنس پرستی جیسے حساس موضوع پر مبنی بالی ووڈ فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کو آسکر لائبریری میں شامل کرنے کے فیصلے پر غور کررہی ہے۔ اس حوالے سے اے ایم پی اے ایس نے فلم کے ہدایت کار و پروڈیوسر سے آسکرلائبریری میں رکھنے کے لیے فلم کی اسکرین پلے کی کاپی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلم میں ہم جنس پرست لڑکی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونم کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ یہ ان کی اوران کے والد انیل کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس کے علاوہ فلم میں معاشرے کے افراد کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر بات کرنی ضروری ہے۔

سونم نے کہا میں خوش ہوں کہ میری فلم کو آسکر لائبریری کا حصہ بنائے جانے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری فلم کو اتنا پیار دیا۔