لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد 10 سالہ بچی زوہا کی قوت سماعت و گویائی 9 سال بعد لوٹ آئی۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ، جناح پارک کے رہائشی محبوب اختر کی 10 سالہ بیٹی زوہا محمود ایک سال کی تھی، جب اُس کی قوت سماعت جاتی رہی جس کی وجہ سے بچی بولنے سے بھی محروم ہوگئی تھی۔
والدین کے پاس طبی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پیسوں کی بھی کمی تھی۔
اس صورت حال میں بالآخر پنجاب حکومت کی جانب سے امداد کی یقین دہانی پر والدین نے بچی کو اسپتال میں داخل کروایا۔
اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے سر کے اندر اور کانوں میں آلات لگا دیئے گئے، جس سے بچی اب سننے کے قابل ہے۔
کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے سر کے اندر اور کانوں میں آلات لگا دیئے گئے—۔جیو نیوز اسکرین گریب
دوسری جانب صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے بچی کے والد کو پنجاب حکومت کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔
زوہا کے والدین حکومت اور ڈاکٹروں کے شکرگزار ہیں، جن کی وجہ سے ان کی بچی عام بچوں کی طرح زندگی گزارنے کے قابل ہوگئی ہے۔