قاہرہ: قدیم تہذیب کے مرکز مصر سے ماہرین آثار قدیمہ نے 4 ہزار 4 سو سال پرانا مقبرہ دریافت کیا ہے جو انسانی ہاتھوں سے تاحال محفوظ رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وادیوں میں تحقیقات میں مصروف ماہرین آثارقدیمہ کو قدیم مقبرے کے آثار ملے جس پر بیرون ملک سے بھی ماہرین کو طلب کیا گیا۔ مشترکہ تحقیقات میں قدیم مقبرے کو محفوظ حالت میں دریافت کرلیا گیا۔