182

روس نے دنیا کا سب سے زیادہ وزن لے جانے والا ڈرون پیش کردیا

روسروسی کمپنی نے سب سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرون کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا بنایا ہوا ڈرون پیٹرول انجن اور برقی موٹروں سے پرواز کرتا ہے اور مسلسل 8 گھنٹے تک 220 کلوگرام وزن اٹھاسکتا ہے۔

اب یہ کمپنی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کررہی ہے کیونکہ سب سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرون کی کامیاب آزمائش حال میں کی گئی ہے۔ روسی علاقے تاتارستان کے ایک ویران علاقے میں اس کی آزمائش کی گئی ہے۔ اگرچہ ڈرون وزن اٹھا کر مقررہ بلندی تک نہ جاسکتا لیکن پھر بھی اس نے وزن اٹھانے کا نیا ریکارڈ ضرور قائم کردیا ہے۔

 

 

اسکائف ڈرون کو قوت دینے کے لیے اس میں طاقتور پیٹرول انجن نصب ہے اور ساتھ ہی اس کی پنکھڑیاں برقی قوت سے آگے بڑھتی ہیں۔ دونوں مل کر 220 ہارس پاور کی قوت پیدا کرتے ہیں جبکہ وزن اٹھانے کے بعد کناروں پر لگیں چھوٹی موٹریں اپنی قوت سے ڈرون کو ہوا میں مستحکم رکھتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں ان کا ڈرون 400 کلوگرام وزن بھی اٹھاسکے گا۔ تاہم یہ ماڈل ہر طرح کا وزن لے جاسکتا ہے۔ اسے فصلوں میں اسپرے کرنے، تلاش کرکے لوگوں کو اٹھانے اور پانی کے جہازوں تک وزن پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگلے سال پانچ اسکائف ڈرون سے فصلوں پر کیڑے مار دوائیں چھڑکنے کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔