153

اسمارٹ فون کے 5 حیرت انگیز فیچر جو اگلے سال پیش کئے جائیں گے

لندن: اسمارٹ فون ہر روز جدت سے گزررہے ہیں اور اب خیال یہ ہےکہ 2019 کا سال اس ضمن میں کئی اختراعات سے بھرپور ہوگا۔

اسمارٹ فون  کے تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے برس اسمارٹ فون حیرت انگیز جدتوں سے مرصع ہوں گے اور ان میں زائد لینس اور کیمروں کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔ لیکن سب سے پہلے ’’ففتھ جنریشن‘‘ کا احوال سن لیجئے۔

فائیوجی فون

اگلے سال فائیوجی فون عام ہوں گے جبکہ موٹرولا نے اپنے بعض اسمارٹ فون کو فائیو جی موڈ کے ساتھ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اگرچہ فائیو جی انفراسٹرکچر پوری دنیا میں ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیون نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

اگلے 12 ماہ میں فائیو جی سروس جاری ہونے کا امکان تو ہے اسی بنا پر اس عرصے میں ون پلس، سام سنگ، سونی اور ہواوے نے ایسے فون لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ تاہم ایپل اور گوگل نے اب تک خاموشی نہیں توڑی ہے۔ فائیو جی سروس کے بعد فون میں ڈیٹا کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی اور لوگ اس حیرت انگیز خوبی کو بہتر طور پر محسوس کریں گے۔