104

سرمایہ کاروں کو صوبے میں لانے کیلئے پلان تیارہے،تیمور جھگڑا

پشاور۔وزیرخزانہ خیبر پختو نخوا تیمور سیلم جھگڑا نے کہا کہ صوبے کو جہاں فائدہ ملے گا وہی کام کریں گے۔ ترقی تب ہوگی جب ہم اپنی کمزوریوں کو تسلیم کریں گے ۔

پشاورسول سیکریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمورسلیم جھگڑا کاکہناتھاکہ14 دسمبر کو پشاور میں اپنا پلان وزیر اعظم کی موجودگی میں پیش کریں گے ۔نئی پالیسی میں عوام کی رائے بھی لی جائے گی۔ 100 دن لوکل گورنمنٹ سسٹم کیلئے جائنٹ ٹاسک فورس بنائی گئی ہے ۔پولیس میں پانچ سالوں میں مزید بہتری لائیں گے۔ سول، لا، اورکریمینل لا کیلئے قانون میں بہتری کیلئے پلان بنایاہے۔

سول سروس ریفارمز لا رہے ہیں۔ تیمور جھگڑانے کہاکہ فاٹا کے ضم ہونے پردس سال کا پلان ترتیب دیا ہے۔خیبرپختونخواہ کا اگلہ بجٹ فاٹا کے ضم اضلاع کا ساتھ ہوگا جس پر کام جاری ہے۔فاٹا کیلئے ایک سال کا پیکج اوریوتھ کو سود کے بغیر قرضے دیں گے جس کیلئے پانچ بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ٹورازم کیلئے بیس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

صوبے میں سرمایہ کاروں کو لانے کیلئے پلان تیارکیاگیاہے۔وفاق سے پنتیس ارب روپے اسی سال میں حاصل کر لینگے ۔ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہتری پرفوکس کررہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کے تعلیمی اداروں کو صوبے کے لیول پر لانے کا پلان کیا ہے۔پانچ سال میں صوبے کے ساڈھے تین کروڑ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔ 25 سال سے ہم فائلوں میں پھنسے ہیں۔

فائل سسٹم ختم کرنا ہے۔ ویمن ڈیویلپمنٹ کی سفارشات تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو قرضے دیں گے۔ ان کیلئے ہاسٹلز، نوکریاں دلوانا پلان کر رہے ہیں۔ سسٹم کو ہم ٹارگٹ دینگے تو کام ہو گا۔اس موقع پرصوبائی وزیراعلاعات شوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ بی آر ٹی میں 28 کلومیٹر اضافہ ہوا۔ اس لیے بجٹ بڑھ گیاہوا۔ خیبر بینک نے گزشتہ 4 سالوں میں منافع کیا۔ پچھلے 5 سال میں مرکز میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باعث صوبے میں مکمل مقاصد حاصل نہ ہوسکے۔ انکاکہناتھاکہ احتساب کمیشن بہتر کام نہ کرنے کے باعث بند کیا گیا۔