پشاور۔اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنا دولہے کو مہنگا پڑگیا پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے تھانہ سربند پولیس کے مطابق گزشتہ شب محلہ گڑھی باغبانان میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو شہزاد ولد نوشاد نامی دولہا اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا ۔
جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔