119

پشاور میں ایمرجنسی رسپانس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور۔ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پشاور میں قدرتی آفات اور امراض کے وباء کی صورت میں فوری رسپانس اور بہتر کوآرڈنیشن کیلئے ایمرجنسی رسپانس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈی جی ہیلتھ سروسز ہوں گے محکمہ صحت کے مطابق ایمرجنسی رسپانس یونٹ 20 افراد پر مشتمل ہوگاجس میں این آئی ایچ ٗ ڈبلیو ایچ او ٗ ایف ای ایل ٹی پی سمیت محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز ٗ لیب اورنان ٹیکنیکل عملہ شامل ہوگا۔

اس ضمن میں ٹیکنیکل سپورٹ آفیسر ایف ای ایل ٹی پی ڈاکٹر واصف اوردیگرٹرینرزکی جانب سے 3سے 20دسمبر تک یونٹ کے ارکان کو باقاعدہ تربیت دی جائے گی یونٹ صوبے میں کسی بھی قدرتی آفت جیسے زلزلےٗ سیلاب ٗ ڈینگی اور دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑنے کی صورت میں پہلے سے تیاررہے گی اورٹیم ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کرے گی تاکہ حالات کا جائزہ لے ایمرجنسی یونٹ متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل کوآرڈنیشن میں بھی رہے گی۔