90

نجی قرضوں پرسود کی ممانعت کا بل منظور

اسلام آباد۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اسلام آباد میں نجی قرضوں پرسود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمٰن ملک نے سینیٹر سراج الحق کو بہترین بل پیش کرنے اور کمیٹی سے پاس ہونے پر مبارکباد پیش کی، سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہاسلام سود لینے اور دینے کی مخالفت کرتا ہے، اگرپاکستان میں سودی نظام نہ ہوتا تو ہم اتنے بیرونی قرضوں تلے نہ دبے ہوتے۔

پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی قرضوں پرسود کی ممانعت کا بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ نجی قرضوں پرسود کی ممانعت کا بل سینیٹر سراج الحق نے کمیٹی میں پیش کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق کو بہترین بل پیش کرنے اور کمیٹی سے پاس ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزارت قانون و اسلامی نظر یاتی کونسل سینیٹر سراج الحق کیساتھ ملکر بل میں مزید بہتری لائے۔اسلام سود پر لینے اور سود پر قرضہ دینے کی ممانعت کرتاہے۔ اگر ہمارے ملک میں سودی نظام نہ ہوتا شائد آج ہم اتنے بیرونی قرضوں تلے نہ دبے ہوتے۔