458

برڈ فلو کاخطرہ ٗ مرغیوں کے استعمال میں کمی 

پشاور۔ محکمہ لائیو سٹاک نے پشاور سمیت صوبے بھر میں برڈ فلو کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ٗ صوبے میں برڈ فلو کی اطلاعات اور وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے خدشے پر لوگوں کی اکثریت سے مرغیوں کااستعمال کم کر دیا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک نے پشاور کے تمام پولٹری تاجروں کا اجلاس طلب کیاہے جس میں برڈ فلو بارے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا صوبے میں برڈ فلو کے خطرات کے پیش نظر سپرے کاکام بھی پولٹری فارموں اور دکانوں میں شروع کیا گیا ہے برڈ فلو سے دیگر خطرناک بیماریاں انسانیوں میں پھیلنے کے پیش نظر اس کی خریدو فروخت میں گزشتہ روز نمایاں کمی آ گئی ہے۔