پشاور۔پشاور صدر میں موبائل ڈیلر نے چینی باشندے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگاتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز غائب کردےئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے موبائل کمپنی کے ڈائریکٹر سانی چاؤ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے غربی پولیس کو بتایا کہ اس نے بلور پلازہ میں سید فراست علی ولد سید انور شاہ ساکن شاہ قبول اولیاء نامی موبائل ڈیلر کو 5 لاکھ 21 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز دیئے تھے ۔
تاہم اب نہ تو وہ ادائیگی کررہا ہے اور نہ ہی موبائل فونز واپس کررہا ہے جس کے باعث اس کا نقصان ہورہا ہے اور اعلیٰ افسران کی جانب سے اسے کمپنی سے نکالے جانے کا بھی خدشہ ہے لہٰذا کاروائی کی جائے پولیس کے مطابق چینی باشندے کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔