کراچی ۔ سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی لگا دی، ،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستانی چینلز پر بھارتی سمیت دیگر غیر ملکی مواد دکھانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ؟ اور حکم دیا کہ صرف قابل اشاعت مواد ہی نشرکیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیاواضح رہے کہ جولائی 2017 میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری بھارتی مواد پر پابندی کے اعلامیے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بھارتی مواد دکھانے کی اجازت دی تھی۔