62

پاک فوج دنیا بھر میں امن کیلئے کردار ادا کر رہی ہے ‘ شاہ محمودقر یشی

اسلام آباد۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے،106زائد پاکستانیوں نے دنیا کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اقوام متحدہ سے بھرپور تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن کے موقع پر وزارت خارجہ میں تقریب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے غربت کے خاتمے اور عالمی امن کیلئے گراں قدر کام کیا ہے اور صحت سمیت ماحولیات کے لئے بھی عالمی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ سے بھرپور تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے کیونکہ دنیا میں قیام امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کا ہم کردار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کے دستے پوری دنیا میں امن کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، اوراسی تناظر میں 106زائد پاکستانیوں نے دنیا کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اس کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظمیوں اور اقوزام متحدہ کے دیگر اداروں میں پاکستان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بھی عملدرآمد ضرور ہونا چاہیئے، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف اقوام متحدہ کے رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق ہمسایہ ملکوں سے امن و سلامتی کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام میں کردار ادا کر سکتا ہے اور اقوام متحدہ پسماندہ طبقے کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اسی تناظر میں ہماری حکومت بھی ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور پاکستان کے اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔