2

20 سال بعد سی آئی ڈی کی بندش کی اصل وجہ کیا تھی؟ اے سی پی پردیومن نے اصل وجہ بتادی

 ممبئی: بھارت کا مقبول کرائم ڈرامہ سی آئی ڈی، جو 20 سال تک ناظرین کو محظوظ کرتا رہا، 2018 میں اچانک آف ائیر ہوگیا تھا۔ اس ڈرامے میں اے سی پی پردیومن کا کردار نبھانے والے معروف اداکار شیوا جی ساٹم نے اب پہلی بار اس ڈرامے کی بندش کی اصل وجہ پر روشنی ڈالی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران، شیوا جی ساٹم نے بتایا کہ سی آئی ڈی کے پروڈیوسر اور اسے نشر کرنے والے چینل کے درمیان اختلافات اس طویل عرصے سے چلنے والے شو کی بندش کا سبب بنے۔

 

انہوں نے کہا کہ شو کی ٹی آر پی میں معمولی کمی ضرور ہوئی تھی مگر اس کے باوجود ناظرین میں اس کی مقبولیت برقرار تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے مزید کہا، “چینل نے شو کا نشر ہونے کا وقت تبدیل کیا تاکہ ناظرین کی دلچسپی کم ہو جائے اور ممکنہ طور پر پروڈیوسر کو تبدیل کیا جائے مگر ہم پروڈیوسر کے ساتھ کھڑے رہے کیونکہ ہم ایک ٹیم تھے۔”

 

یاد رہے کہ ’سی آئی ڈی‘ کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی اور اس نے 2018 تک شاندار کامیابی حاصل کی۔ اے سی پی پردیومن، ابھیجیت اور فریڈرکس جیسے کردار ناظرین کے دلوں میں آج بھی موجود ہیں۔