17

موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 32.4 فیصد کمی ریکارڈ

موبائل فونز کی درآمد میں اگست 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 32.4 فیصد کمی ہوئی۔

 ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اگست کے دوران درآمدات کا حجم 22.1 ارب روپے رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ ( اگست 2023 ) 32.7 ارب روپے مالیت کےموبائل فون درآمد کئے گئے

رپورٹ کے مطابق اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 10.6 ارب روپے (یعنی 32 فیصد سے زیادہ )کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔