61

(ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری، ایوان کے باہر احتجاج

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آج بھی بائیکاٹ کردیا اور معطل اراکین کی بحالی تک اسے جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے مسلم لیگ  (ن)  کے 6 اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگارکھی ہے اور (ن) لیگ نے اراکین کو داخلے کی اجازت دینے تک اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج بھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے اور اراکین اسمبلی نے ایوان کی سیڑھیوں پر بیٹھ کراحتجاج کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین  نے اپنے معطل ساتھیوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ساتھی اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا وہ کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے احتجاج میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی شریک تھے