3

اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق  اور سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کا تھیم ہلکے پنک رنگ کا رکھا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے نومولود کا نام خدیجہ علی رکھا ہے۔

کرن اشفاق نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ہوئی ہے۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام  پر اپنی بہن کی اسٹوری کو بھی شیئر کیا ہے جس میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر  انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بیٹی اور اپنے بچپن کی تصویر کو شیئر کیا۔

 حمزہ علی چوہدری نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ماں سے دادی بننے تک کا سفر، جس کے بعد جوڑے کو ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے 2018 میں شادی کی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ’روحان‘ ہے، تاہم 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023  میں کرن اشفاق نے پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔