372

پشاور الائیڈ سکولز ایفا سکول سسٹم اور ریسورس اکیڈمیاں کے پرنسپلز نے کانفرنس میں شرکت کی 

پشاور (سٹاف رپورٹر ) پشاور الائیڈ سکولز، ایفا سکول سسٹم اور ریسورس اکیڈمیہ کے پی کے ریجن کے پرنسپلز جنہوں نے ’’میں ایک پرنسپل‘‘ کے عنوان کے تحت کانفرنس میں شرکت کی ۔ ’ آئی ایم دی پرنسپل ‘ ایوارڈکی تقریب منعقد ہوئی

جس میں پہلی دوپوزیشن الائیڈ سکولز نے حاصل کیں ۔تفصیلات کے مطابق ہدف تعلیمی نیٹ ورک نے بیسٹ پرنسپل کے عنوان سے پہلے کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے مختلف سکولوں کے سربراہان کو اعزازات سے نواز گیا ۔

الائیڈ سکول ڈیرہ اسماعیل خان درانی کیمپس کے پرنسپل محمد ارسلان سدوزئی نے پہلی ، گلبرگ پشاور کیمپس کی پرنسپل شازیہ ربانی نے دوسری جبکہ اباسین کیمپس کے پرنسپل عبدالعزیز خٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بہترین تعلیمی کارکردگی کا ایوارڈ ریسوریس اکیڈیمیا کے پرنسپل منزہ اسدعلی کو دیا گیا ۔الائیڈ سکولز کے پراجیکٹ ڈاریکٹر اور ای ایف اے سکولز اور ریسورس اکیڈمیا کے سربراہ ڈاکٹر شاہد محمود اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔